ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر معافی مانگ لی

04 جون, 2024 10:27

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دران ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

جی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں معافی سے متعلق بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ججز باالخصوص اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں ، عدلیہ ،ججز کے اختیارات اور ساکھ کو بدنام کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں:ن لیگ سے ملاقاتوں میں کیا باتیں ہوئیں، مصطفیٰ کمال کی مبینہ آڈیو لیک

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے متعلق اپنے بیان پر بالخصوص 16 مئی کی پریس کانفرنس پر غیرمشروط معافی چاہتا ہوں، معزز عدالت سے معافی کی درخواست اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واڈا اور مصطفی کمال کو عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، دونوں رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top