جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

حجاب کے بعد ٹی شرٹس، جینز پر بھی پابندی! کالجز میں پھر کیا پہنیں؟

02 جولائی, 2024 19:54

ممبئی کے ایک کالج نے حجاب کے بعد اب جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر بھی پابندی عائد کردی۔

بھارت میں مسلم دشمنی نے طالبات کیلئے مزید پریشانی پیدا کردی، ممبئی کے این جی اچاریہ اینڈ ڈی کے مراٹھے کالج میں مسلمان بچیوں کے برقع اور حجاب پہننے پر پابندی لگائی تھی، جس کے بعد اب جینز اور ٹی شرٹ پہننے بھی اعتراض اٹھادیا۔

چیمبور کے علاقے میں واقع اس کالج میں ‘ڈریس کوڈ اور دیگر ضوابط’ سے متعلق نئے قوانین میں پھٹی ہوئی جینز، ٹی شرٹس اور دیگر ظاہری لباس پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک

کالج کی پرنسپل کے دستخط کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ ‘طالب علموں کو کیمپس میں رہتے ہوئے معقول لباس پہننا چاہیے، وہ ہاف شرٹ یا فل شرٹ اور ٹراؤزر پہن سکتے ہیں’۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ‘لڑکیاں کوئی بھی بھارتی یا مغربی لباس پہن سکتی ہیں تاہم طلبہ کو کوئی ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے جو مذہب یا ثقافتی تفاوت کو ظاہر کرتا ہو’۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top