ہفتہ، 29-جون،2024
( 23 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 29-جون،2024

EN

محرم الحرام؛ صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ

26 جون, 2024 19:50

محرم الحرام میں دہشتگردی کے خطرے باعث خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

تفیصلات کے مطابق دفعہ 144 کے دوران گاڑیوں اور دکانوں کے سیاہ شیشوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ غیر مجاز افراد کی طرف سے گاڑیوں پر پولیس لائٹس کے استعمال پر بھی ممنونہ قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور خودساختہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں، موٹر سائیکل پرڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

پابندی کا اطلاق 25 جون سے 25 جولائی تک ایک ماہ کیلئے نافذ العمل ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top