جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان

28 اگست, 2024 11:22

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

بندرگاہی شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے اور ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید سلمان شاہ نے بتایا کہ نکاسی آب کے لئے شہروں میں بھاری مشینریز نصب کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ مون سون کے اس اسپیل کا عروج ابھی باقی ہے اور کراچی میں اس بار 150 ملی میٹر سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے خبردار کیا کہ کراچی میں منگل کی رات سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے جو اگلے تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مون سون سسٹم 28 اگست کے بعد مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے اور اس دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top