جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہید ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر کیسے گرا؟ حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

22 مئی, 2024 12:15

شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر شہدا کے ہیلی کاپٹر حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ایک بیان میں صدارتی ترجمان نے حادثے سے متعلق تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ حادثہ کیسے پیش آیا، البتہ حادثے کے مقام پر دور دور تک کوئی آبادی نہیں اس لیے کسی گواہ کا ملنا بھی مشکل ہے۔

ترجمان کے مطابق صدارتی قافلے میں شامل دو ہیلی کاپٹرز میں سے ایک نے رُخ تبدیل کرکے صدر کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرنے کی کوشش کی مگر موسم کی خرابی کے باعث وہ بھی واپس تبریز لوٹ گیا۔

صدارتی ترجمان نے واضح کیا کہ حادثے کے بعد آیت اللہ الہاشم کے سوا تمام افراد فوری طور ہر جاں بحق ہوگئے تھے،  آیت اللہ الہاشم تقریبا تین گھنٹے تک زندہ رہے اور شدید زخمی ہونے کے باعث معلومات فراہم نہ کرسکے۔

ایک ہیلی کاپٹر میں موجود اہلکار نے بتایا کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ قافلے کا انچارج تھا،  پرواز کے 45 منٹ بعد صدارتی پائلٹ نے کہا کہ بادل سے بچنے کے لیے پرواز اونچی کریں۔

صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اہلکار نے بتایا 30 سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر غائب ہوگیا ہے، ہمارےپائلٹ نے قریبی تانبے کی کان پر ہیلی کاپٹر اتارا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر کے پائلٹ، وزیر خارجہ اور صدر کے محافظ کو فون کیا مگر جواب نہ ملا، البتہ آیت اللہ الہاشم نے کال اٹھائی اور بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top