جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

23 اگست, 2024 12:41

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بارشوں کی نئی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور مغرب کی جانب 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے کچھ حصوں میں رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ نئے سسٹم کا اثر سندھ پر پڑسکتا ہے جس سے 27 اور 28 اگست کو کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ خطے میں یہ نظام 30 اگست تک جاری رہے گا۔

مزید برآں، موسمیاتی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے قریب بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ سسٹم آنے والے دنوں میں کراچی سمیت مشرقی سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ یہ سسٹم 26 اگست کو مشرقی سندھ میں داخل ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج حیدرآباد، ٹھٹھ، بدین، میر پور خاص سمیت دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top