جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مون سون بارشیں: سندھ میں چھٹیوں سے متعلق خطوط ارسال

28 اگست, 2024 19:02

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے حالیہ مون سون سسٹم کی انٹری کے بعد چھٹی سے متعلق ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بھیجے خطوط میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہوگا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مون سون کی بارشیں کب ہوں گی؟

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں کے بعد صورتحال پر ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) تعطیل سے متعلق خود فیصلہ کرسکتے ہیں جبکہ ڈی سیز محکمہ تعلیم سے مشاورت کے بعد اپنے ضلع میں چھٹی دینے کا مجازہو گا۔

سندھ میں بارشوں کا دھواں دھار اسپیل جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بادل وقفے وقفے سے برس رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈیپریشن رات سے شہر میں داخل ہوچکاہے، سسٹم کے زیر اثر گرج چمک اورتیز ہواؤں کیساتھ بادل برسیں گے اور 28 سے33 نارٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top