پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

محمد رضوان نے قومی ٹیم میں سرجری کی حمایت کردی

02 جولائی, 2024 14:36

قومی کرکٹر محمد رضوان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں سرجری کی حمایت کردی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے  کہا کہ کہا انسان بیمار ہوتا ہے تو آپریشن ہوتا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جو کریں گے وہ ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا نہیں کھیلے، ہم پر ہونے والی تنقید غلط نہیں، البتہ ہم ٹورنامنٹ میں بہتر کھیل سکتے تھے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بال اور بیٹ کےعلاوہ اور کچھ نہیں آتا ہے، انسان کے ہاتھ میں محنت اور ہمت ہے، جب ہم ملک کے لئےکھیلتے ہیں ہمارے زہن میں صرف یہ بات ہوتی ہے ہماری مخالف ٹیم کونسی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ جو لوگ تنقید کا سامنا نہیں کر سکتے وہ دنیا میں کچھ نہیں کرسکتے، ہمیں لوگوں کو نہیں دیکھنا وہ کیا کہتے ہیں بلکہ یہ دیکھنا ہے ہم ملک کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  نے پٹھانوں کو جو طاقت اللہ نے دی ہے اگر وہ استعمال کریں تو وہ بہت کچھ کرسکتے ہیں، اسپورٹس مین ہو یا سیاست دان، جب ہم نمبر ون ہوں گے تو ملک خود نمبر ون ہوجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top