پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

ایران میں صدارتی انتخابات؛ سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کس نے کیا؟

29 جون, 2024 17:43

ایرانی صدارتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں باقر قالیباف نے سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 4 امیدواروں میں سے کوئی بھی مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا جس کی وجہ سے سے ابتدائی دو امیدواروں کے درمیان اگلے مرحلے میں دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

اگلے مرحلے میں محمد باقر قالیباف نے سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں مسعود پزشکیان کا احترام کرتا ہوں تاہم انقلابی نظریات کے حامیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سعید جلیلی کو ووٹ دیں۔

مزید پڑھیں: ایران صدارتی الیکشن: امیدوار واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دوبارہ ووٹنگ ہوگی

ایرانی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹنگ کی گنتی کے بعد کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

چاروں امیدواروں میں سے مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ 4 لاکھ سے زائد جبکہ سعید جلیلی نے 94 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے 33 لاکھ جبکہ مصطفی پور محمدی نے 2 لاکھ سے زائد ووٹ لئے۔

اگلے مرحلے میں پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان 5 جولائی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top