جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مودی سرکار کی بدمعاشیاں جاری، کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندیاں عائد

11 دسمبر, 2023 11:16

 

مودی سرکار کا کشمیریوں سے حق خودارادیت چھیننے کا ایک اور بھونڈا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے،بھارتی حکومت کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانا یا ٹویٹ شیئر کرنا قانوناً جرم قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظلوم کشمیریوں کے لئے اپنی ہی سرزمین تنگ کر دی گئی ہیں،کشمیری عوام کیلئے سوشل میڈیا پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانا بھی جرم بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مودی سرکار اپنے ظلم اور جبر کو دنیا سے چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں،تحریک آزادی سے خوفزدہ مودی سرکار نے مختلف اضلاع میں سیکشن 144 نافذ کردی ہے،سیکشن 144 کا نفاذ سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے واضح کہا کہ بھارت مخالف مواد شیئر کرنیوالے کو دہشتگرد مانا جائے گا،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہ مولہ نے سیکشن 144 کا قانون پاس کیا ہے۔

یہ پڑھیں : مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں ،بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top