جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند، کراچی میں سروس رات سے ہی معطل

26 اگست, 2024 09:08

سندھ حکومت نےآج شہدائےکربلا کے چہلم کے سلسلے میں کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کقا اعلان کردیا۔

سندھ کے علاوہ ملک بھر کے حساس علاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے۔

حکومت سندھ نے شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کی کسی بھی شرارت سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات کیے ہیں اور موبائل سروس رات گئے ہی معطل کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی ،حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سکھر، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، خیرپور، لاڑکانہ میں آج موبائل فون سروس مکمل طورپر بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

کراچی میں چہلم سے قبل دو گروپوں کے مابین فائرنگ

کراچی: چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

دوسری جانب کراچی میں موبائل فون سروس صبح معطل ہونا تھی لیکن رات گئے ہی مختلف علاقوں میں سروس معطل کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top