جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی ناقابل تسخیر ہونے کی غلط فہمی دور ہوگئی ،ہم مقابلہ کریں گے : حماس رہنما

12 اکتوبر, 2023 16:22

حماس کے رہنماغازی حماد نے کہا ہے کہ ہمارے پاس جنگجوؤں کی کمی نہیں ، مقابلہ کرینگے،ایسے ہزاروں لوگ ہیں جو ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں ۔

حماس کےسیاسی ونگ کے رہنما غازی حماد نے بین الاقوامی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی زمینی کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہیں ،اردن اور لبنان میں بھی لوگ ہماے لیے لڑنا چاہتے ہیں۔

حما س رہنما نے کہا کہ ہمارےصرف1200جنگجوؤں نے اسرائیل کا حلیہ بگاڑ دیا،اسرائیل کی ناقابل تسخیر اور سپر پاور ہونے کی غلط فہمی دورہوگئی۔

یہ پڑھیں : مشرق وسطی میں تباہی کا ذمہ دار صرف اسرائیل ہے، پاکستان کا سخت موقف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top