جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مائیکرو سافٹ سے دنیا کی قیمتی ترین کمپنی کا اعزاز چھن گیا

19 جون, 2024 16:18

مائیکروسافٹ کو سرفہرست مقام سے پیچھے چھوڑ کر مصنوعی ذہانت کے عروج میں بڑھ کر چڑھ کر کام کرنے والی امریکی کمپنی اینویڈیا دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بن گئی۔

این ویڈیا کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن منگل کو 3.335 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا اور اسی کے ساتھ چپ بنانے والی کمپنی کے حصص 3.5 فیصد اضافے کے ساتھ 135.58 ڈالر تک پہنچ گئے۔

این ویڈیا نے یہ اعزاز ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری سب سے قیمتی کمپنی بننے کے چند دن بعد حاصل کیا ہے۔

دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہنے والے مائیکروسافٹ اور ایپل کے حصص میں بالترتیب 0.45 فیصد اور 1.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مائیکروسافٹ، میٹا اور گوگل جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے اپنی چپس کی زبردست مانگ کی وجہ سے کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 2023 میں تین گنا اضافے کے بعد صرف اس سال 182 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ماڈلز کو چلانے کے لئے ضروری ڈیٹا سینٹرز میں استعمال ہونے والے اے آئی چپس کے لئے این ویڈیا مارکیٹ کا تقریبا 80 فیصد کنٹرول کرتی ہے۔

1999 میں اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھنے کے بعد سے این ویڈیا کے حصص میں 591،078 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مائیکروسافٹ اور میٹا پر اسلحہ کی تشہیر کا الزام، مقدمہ درج

مائیکروسافٹ نے اے آئی فیچر ’ری کال‘ کی ریلیز کیوں روکی؟

ایک سرمایہ کار جس نے 1999 میں کمپنی میں 10،000 ڈالر لگائے تھے، آج 59،107،800 ڈالر مالیت کا اسٹاک رکھے گا۔

این ویڈیا نے اپنی پہلی چند دہائیوں میں بنیادی طور پر کمپیوٹر گیمز کے لئے چپس تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی۔

لیکن 2000 کی دہائی کے دوران چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ گیمنگ کے علاوہ ایپلی کیشنز میں استعمال کے لئے جی پی یو تیار کرنے میں بھاری سرمایہ کاری کرے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ابھرنے سے این ویڈیا فائدہ اٹھا جاسکے۔

فوربز کے مطابق کمپنی کے حیرت انگیز عروج نے این ویڈیا کے سی ای او کو دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بنا دیا ہے، جن کی دولت کا تخمینہ 117 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top