جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مائیکروسافٹ اور میٹا پر اسلحہ کی تشہیر کا الزام، مقدمہ درج

25 مئی, 2024 11:56

مقبول امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ اور میٹا کے خلاف اسلحہ کی تشہیر کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہوگیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اووالڈے کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے دو مقدمات دائر کیے ہیں جن میں سے ایک اسلحہ بنانے والی کمپنی اور دوسرا دو ٹیکنالوجی کمپنیوں میٹا اور مائیکروسافٹ کے خلاف ہے۔

یہ مقدمات اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی دوسری برسی کے موقع پر دائر کیے گئے، مذکورہ واقعہ امریکی تاریخ کے مہلک ترین واقعات میں سے ایک ہے۔

اووالڈ کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا گیا پہلا مقدمہ جارجیا سے تعلق رکھنے والی اسلحہ ساز کمپنی ڈینیئل ڈیفنس ہے جس نے مسلح شخص کی استعمال کردہ رائفل تیار کی تھی۔

لاس اینجلس کی سپیریئر کورٹ میں دائر دوسرا مقدمہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پیرنٹ کمپنی میٹا اور مائیکروسافٹ کے ماتحت ادارے ایکٹی ویژن بلیزرڈ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واردات میں 18 سالہ مجرم نے اپنےدو اساتذہ اور 19 ساتھی طالب علموں کو قتل جب کہ 17 کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد  پولیس نے مجرم کو موقع پر ہلاک کردیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top