پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

مائیکل جیکسن پر موت کے وقت کتنا قرض تھا؟ نیا انکشاف

29 جون, 2024 19:12

پاپ موسیقی کی دنیا کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی موت کے بعد ایک اور نیا انکشاف سامنے آگیا۔

امریکی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2009 میں حادثاتی طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرجانے والے کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن 500 ملین ڈالر سے زائد کے مقروض تھے۔

سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ ولیم آر ایکرمین نے 2013 میں اے ای جی لائیو کی جانب سے سماعت کے دوران مائیکل جیکسن کے مالی معاملات کی تفصیل بیان کی تھی اور ایکرمین نے انکشاف کیا کہ گلوکار کا سالانہ قرض 30 ملین ڈالر ہے، جس کی بنیادی وجہ خیراتی عطیات، تحائف، سفر، آرٹ اور فرنیچر پر بھاری خرچ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: سونو نگم نے آشا بھوسلے کے بھری محفل میں پاؤں دھو کر چوم لیے، ویڈیو وائرل

مائیکل جیکسن کی مالی مشکلات 1993 سے شروع ہوئی تھیں اور 1998 تک بڑھتے ہوئے قرضے 140 ملین ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔ جون 2001 اور جون 2009 کے درمیان ان کے قرض میں تقریبا 170 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن نے بینک آف امریکہ سے تقریبا 270 ملین ڈالر کے قرضے کے لیے اپنے شیئرز کا استعمال کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top