ہفتہ، 29-جون،2024
( 23 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 29-جون،2024

EN

شوہر کیسا ہونا چاہیے؟ مہوش حیات نے بتادیا

26 جون, 2024 20:39

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے مثالی شوہر کی خوبیوں سے متعلق مداحوں کو بتادیا۔

حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کے دوران کھل کر اپنی پروفیشنل و نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

دورانِ انٹرویو ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا کہ اب تک آپ رشتہ ازدواج میں منسلک کیوں نہیں ہوئیں؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ میں نے چھوٹی عمر سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا اور ہمیشہ کیرئیر پر توجہ دی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اب تک مجھے کوئی ایسا شخص ملا ہی نہیں جس کیساتھ میں اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کر سکوں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر کی مہنگی ترین منگنی کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیوز وائرل

ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اپنے ذہن میں شریکِ حیات کا ایک خاکہ تیار کر رکھا ہے جس کے مطابق میرے شریکِ حیات کیلئے یہ ضروری نہیں کہ وہ گورا چٹا ہو بلکہ یہ ضروری ہے کہ سمجھدار ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top