جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

18 ستمبر, 2019 12:59

لاہور : علی ظفر کے جواب میں میشا شفیع نے بھی ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ میشا شفیع کا مؤقف ہے کہ اداکار علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ شدت اختیار کرگی۔ گلوکارہ نے بھی ادکار علی ظفر پر دو سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میشاء شفیع نے ہراسگی کا الزام لگانے کی دھمکی دی : عمران خان کے بھانجے کا الزام

گلوکارہ نے ہرجانے کا دعویٰ سیشن کورٹ میں نے دائر کیا۔

میشا شفیع کا مؤقف ہے کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے۔ علی ظفر نے میرے اوپر کینڈین نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا۔ علی ظفر نے میڈیا پر بیان دیا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور وہ جھوٹی خاتون ہے۔

 درخواست میں مؤقف ہے کہ علی ظفر نے الزام لگایا کہ میں قانون اور عدالت کا اخترام کرتا ہوں، وہ قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی ہیں۔ علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ میں نے پیسوں کے لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ ادکار علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔  

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت علی ظفر کو دو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top