جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مولانا فضل الرحمٰن لندن روانہ، نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے

27 مئی, 2023 13:40

اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن چند روز برطانیہ میں قیام کریں گے، جہاں ان کی ملاقات مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ہوگی۔ دوران ملاقات ملکی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

پی ڈی ایم سربراہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں۔ مولانا فضل الرحمٰن کے ترجمان نے تاحال لندن دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top