جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی منائی جارہی ہے

01 ستمبر, 2024 10:26

اسلام آباد: بزرگ حریت رہنما ممتاز کشمیری قائد سید علی گیلانی کی تیسری برسی آج یکم ستمبر بروز اتوار کو منائی جارہی ہے۔

۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی یکم ستمبر 2021 کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر دوران نظر بندی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔

 بھارت نے انہیں 2010 سے گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں انکی قبر پر بھر پور خاضری دیں۔

مزید پڑھیں:بھارت کے یومِ آزادی پر کشمیر میں یومِ سیاہ، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال کی دیگر آزادی پسند تنظیموں نے بھی حمایت کی ہے۔ حریت کانفرنس نے آئمہ اور علمائے پر بھی زور دیا ہے کہ وہ سید علی گیلانی شہید اور دیگر کشمیری شہدا کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں کریں۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی نے علی شاہ گیلانی کو ان کے تیسرے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم قائد آج بھی کشمیری عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

سید علی گیلانی کا یہ نعرہ ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہمارا ہے آج بھی کشمیر کے چپے چپے پر گونجتا ہے، ان کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے اپنی پور ی زندگی جدوجہد آزادی کے لئے وقف کررکھی تھی۔قابض بھارتی حکام کی طرف سے ظلم وستم کے باوجود مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہے کبھی اپنے اصولی موقف پرسمجھوتہ نہیں کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے سید علی گیلانی کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سید علی گیلانی یکم ستمبر 2021 ء کو حیدر پورہ میں اپنی رہائش گاہ پر نظربند رہتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔ علی گیلانی نے اپنی زندگی کے بارہ سال تحریک آزادی کشمیر کیلئے جیل میں بسر کیے، اپنی زندگی میں سید علی گیلانی نے انڈین پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کی سخت مخالفت کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top