جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہید اسماعیل ہنیہ کی بیٹی کا نیتن یاہو کے نام اہم پیغام

01 اگست, 2024 15:48

ایران کے شہر تہران میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بیٹی نے اسرائیلی وزیر اعظم کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کی بیٹی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے نام پیغام میں کہا کہ میرے والد کا خون فتح کو یقینی بنائے گا۔

اسماعیل ہنیہ کی صاحبزادی نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے نام ایک پیغام میں کہا ان کے والد کا قتل نہ صرف قابض حکومت کے لیے فتح کا باعث بنے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اے نیتن یاہو، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو راحت ملی ہے اور اس جرم سے جیت گئے ہیں، نہیں، آپ نے ایسا نہیں کیا۔ میرے والد کی شہادت فلسطین اور مزاحمت کی فتح کی علامت بھی ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو مبینہ طور پر اسرائیل کی جانب سے رہائشگاہ پر ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top