جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ارب پتی مارک زکربرگ نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا

07 اپریل, 2024 12:51

سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ 2024 کے دوران اب تک دنیا میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے انسان بن گئے۔

فیس بک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

2020 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مارک زکربرگ دنیا کے تین امیر ترین افراد میں سے ایک بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایلون نے الیکٹرک کار ختم کرنے سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی

مارک زکربرگ 187 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 181 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس 207 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ فرانس کے برنارڈ آرلیٹ 223 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

واضح رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصہ قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بہت نیچے چلے گئے  تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top