جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بیوی کو روزانہ 100 کالز کرنے پر شوہر گرفتار

16 ستمبر, 2024 12:50

بیوی کو روزانہ 100 کالز کرنے پر شوہر گرفتار

جاپانی شہری کو روزانہ اپنی اہلیہ کو 100 مرتبہ کالز کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کو گمنام نمبر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی کو ایک دن میں 100 سے زائد فون کال کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

جاپانی پولیس نے گزشتہ ہفتے اماگاساکی شہر سے 38 سالہ شخص کو گرفتار کیا جس نے گمنام نمبر سے بیوی کو 100 سے زائد کالز کیں اور اس کا دعویٰ تھا کہ اس نے ایسا بے پناہ محبت کی وجہ سے کیا۔

گرفتار شخص اپنی اہلیہ کو بار بار فون کالز کرتا تھا اور بیوی کے فون اٹھانے پر کال ڈس کنیکٹ کردیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

شوہر کو لبھائیں اور بےوفائی سے بچائیں؟ ٹریننگ کیمپ قائم

بیوی کی جاسوسی شوہر کو مہنگی پڑ گئی، گرفتار ہوگیا

شوہر نے 10 جولائی سے 4 اگست کے درمیان بیوی کے اسمارٹ فون پر یہ کالز کیں اور کالز کا سلسلہ تب رکتا تھا جب بیوی گیم کھیلنے کے لیے فون کا استعمال نہیں کرتی تھی۔

بیوی کے پولیس سے رجوع کرنے کے بعد علم ہوا کہ شوہر ہی تھا جو گمنام کالز کرتا رہتا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top