پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

صدر پر کالے جادو کا الزام؛ 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

28 جون, 2024 18:42

مالدیپ کے صدر محمد موعزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مالدیپ پولیس نے صدر محمد موعزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 وزراء کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں وزیر ماحولیات فاطمہ سلیم اور انکے سابق شوہر آدم رمیز کے علاوہ دیگر 2 لوگ بھی شامل ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ فاطمہ شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: تم بےوقوف اور ہارے ہوئے ہو بائیڈن کا ٹرمپ پر طنز

اگرچہ مالدیپ میں جادو ٹونا ایک مجرمانہ جرم نہیں ہے تاہم اسلامی قانون کے تحت 6 ماہ قید کی سزا ہے۔

قبل ازیں فاطمہ شمناز اور آدم رمیز صدر موعزو کے ساتھ میل سٹی کونسل کے ممبر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں جب وہ شہر کے میئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب واقعہ پر مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top