جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں، 7دہشت گرد گرفتار

06 جنوری, 2024 11:51

 

لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب میں بڑی کارروائیاں کر کے، 7دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور ،قصور ،سرگودھا ،بہاولپور اور بہاول نگر میں کی گئیں تاہم لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 اہم کارکن گرفتار کئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد ، پرائمہ کارڈ برآمدہوئی ہیں،دہشت گردوں میں خان زمان ،شاہ محمد ،عابد ،خالد محمود ،عظیم ،احمد شاہ اور نور شامل ہیں ,دہشت گرد قانون ناقذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 

یہ پڑھیں : ڈی آئی خان حملے سے متعلق سی ٹی ڈی کے اہم انکشافات

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top