جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لندن میں الیکٹرانک بائیکس کی پارکنگ پر پابندی عائد

24 جون, 2024 15:55

لندن کونسل نے نئی اسکیم کے تحت ٹاؤن سینٹر کی مصروف مقامات پر قائم فٹ پاتھوں پر ای بائیک پارکنگ پر پابندی عائد کردی۔

اس اسکیم کا مقصد ان مسائل سے نمٹنا ہے جب کرائے کی ای بائیکس کو فٹ پاتھ پر کھڑا چھوڑ دیا جاتا ہے، جس سے پیدل چلنے والوں کیلئے راستے بند ہوجاتے ہیں۔

برطانوی میڈیا بی بی سی کے مطابق وینڈس ورتھ کونسل اس پابندی کا اطلاق ہوگا جب کہ بورو بھر میں ای بائیکس کے لیے 111 پارکنگ کی تنصیب مکمل کرلی ہے، جن میں کلیفام جنکشن، ٹوٹنگ براڈ وے، ٹوٹنگ بیک، وانڈس ورتھ، بلہم اور پٹنی ٹاؤن سینٹرز شامل ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹاؤن سینٹر کے مصروف مقامات پر فٹ پاتھوں پر ای بائیک پارکنگ پر پابندی عائد کردی جائے گی جب کہ پارکنگ بے کی تنصیب جمعرات کو شروع ہوئی اور کونسل کو توقع ہے کہ یہ کام تقریبا چار ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا۔

لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس کا کہنا ہے کہ ان ہاٹ اسپاٹس سے دور اور بورو کے پرسکون علاقوں میں ‘فری فلوٹنگ’ پارکنگ کی اجازت ہوگی اور اس سال کے آخر تک مزید پارکنگ بے کی توقع ہے۔

کونسل میں ٹرانسپورٹ اسٹریٹیجی کے سربراہ ڈیوڈ ٹڈلے نے کہا کہ بورو رہائشیوں اور زائرین کیلئے "آسان سفر کے آپشن” کے طور پر ای بائیک کے استعمال کی حمایت کرتا ہے، لیکن جب غیر معمولی طور پر پارک کیا جاتا ہے تو وہ مسائل پیدا کرتے ہیں۔

بی بی سی لندن نے کونسل سے مزید وضاحت کیلئے رابطہ کیا ہے کہ ‘مصروف’ علاقوں کی وضاحت کیسے کی جائے گی اور اس اسکیم کو کس طرح نافذ کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top