جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ میں لسانی تقسیم کی اجازت نہیں، غیر ملکی افراد کو واپس بھیجا جائے گا : سراج درانی

20 جولائی, 2022 12:59

کراچی : قائم مقام گورنر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکی افراد کو واپس بھیجا جائے گا۔

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے بارہ سو بانوے ویں عرس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سندھ کے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔ سندھ کا امن مقدم ہے اسے قائم رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اب پنجاب میں کامیابی کے بعد ہماری نظریں سندھ حکومت پر ہیں: عمران اسماعیل

انہوں نے کہا کہ جو بھی غیر ملکی غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہے، اسے واپس اپنے ملک بھیجا جائے گا۔ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ادارے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پُر امن ہوا دوسرا بھی امن سے مکمل ہوگا۔ صوبے میں امن قائم رہے اور لوگ خوشحال زندگی گزاریں۔ اس کے لئے دعا کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top