جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

زندگی، موت اللہ کے ہاتھ میں ہے! ایرانی سپریم کمانڈر سے ملاقات ہنیہ کے آخری الفاظ

01 اگست, 2024 21:02

مزاحمتی تنظیم کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے چند گھنٹوں قبل ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ہوئی گفتگو مظر عام پر آگئی۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے اپنی گفتگو میں آیت اللہ خامنہ ای سے کہا کہ ایک سردار جائے گا تو اس کی جگہ دوسرا آئے گا، دنیا اور زندگی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ وہی اللہ موت دیتا ہے اور وہی زندگی! اللہ ہی ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے لیکن جو چیز ہمیشہ رہے گی ان شا اللہ وہ امت مسلمہ ہے۔

مزید پڑھیں: قابض رہنما احمق اور دماغ کھوچکے ہیں! بدلے کیلئے تیار رہیں، حسن نصر اللہ

حماس کے سربراہ نے آیت اللہ خامنہ ای کے لیے دعا کی کہ خدا آپ کو طویل عمر سلامتی اور عافیت عطا فرمائے آمین۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کہاں نشانہ بنایا گیا؟ تصویر منظر عام پر آگئی

جس کے جواب میں آیت اللہ خامنہ ای نے سورہ بقرہ کی آیت نمبر 249 کی تلاوت کرتے ہیں كَم مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ۔ بارہا ایسا ہوا ہے کہ ایک قلیل گروہ اللہ کے اذن سے ایک بڑے گروہ پر غالب آگیا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے آیت اللہ خامنہ ای کہا کہ اسرائیل کو نیست و نابود کرنا ممکن ہے، وہ دن ضرور آئے گا جب سمندر سے دریا تک فلسطین قائم ہوگا۔ ان شاءاللہ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top