پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

وزیراعظم آفس تمام ایجنسیوں کو کسی جج سے رابطہ نہ کرنے کی ہدایت جاری کرے، لاہور ہائیکورٹ

29 جون, 2024 16:00

لاہور ہائی کورٹ نے تمام سول اور ملٹری ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی جج یا ان کے عملے کے کسی رکن سے رابطہ نہ کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے انسداد دہشتگردی (اے ٹی سی) کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے میں 4 صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ مستقبل میں کوئی بھی ایجنسی کسی جج سے رابطہ نہ کرے چاہے وہ اعلیٰ اور ذیلی عدلیہ کا جج ہو یا ان کے عملے کا کوئی رکن ہو۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ ان عدالتوں میں زیر التواء عدالتی کارروائی کے میرٹ کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے کسی جج یا ذیلی عدلیہ کے کسی جج سے براہ راست رابطہ نہ کریں۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی سی کے ججز اپنے موبائل میں ہر کال ریکارڈ کریں، پنجاب کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں 9 مئی کے کیسز کا ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کریں۔

خصوصی عدالت کے جج عباس نے الزام عائد کیا تھا کہ اے ٹی سی سرگودھا کے جج کی حیثیت سے ان کے نئے چارج سمبھالتے ہی انہیں پیغام دیا گیا آئی ایس آئی کا کوئی افسر ان کے چیمبر میں ان سے ملنا چاہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top