جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ نے اسرائیل کی 17 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی

09 جولائی, 2024 19:50

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے قابض اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر 17 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ویڈیو شیئر کردی، جس نے صہیونی حکومت کی نیندیں اڑا دیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے لبنان سے متصل سرحد پر اپنی کارروائی کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب مرزاحمتی تنظیم نے نہ صرف اسرائیل کی 17 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا بلکہ اسکی ویڈیو بھی جاری کی۔

حزب اللہ نے ویڈیو کے کیپشن پر لکھا کہ 9 منٹ سے زائد کی ویڈیو جس میں حائفہ ہوائی اڈے اور سمندری بندرگاہیں ہمارے نشانے پر ہیں۔

مزاحمتی تنظیم کے میڈیا آفیسر کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو شائع کرنا دشمن اور اس کی فوج کو ایک واضح پیغام دیتا ہے کہ تکنیکی صلاحیتیں جنگ کے وقت میں ضروری معلومات حاصل کرنے سے ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایرانی نومنتخب صدر کا حزب اللہ کے سربراہ کے نام اہم خط

حزب اللہ نے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل میں نگرانی اور حملہ کرنے والے ڈرونز کا متعدد بار استعمال کیا اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر حملے بھی کیے تھے جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کا اہم فوجی مرکز نیمرا حملہ؛ اسرائیلی فوجی بھاگنے پر مجبور

دوسری جانب حالیہ دنوں میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کئی مواقعوں پر شدید جنگی صورتحال رونما ہوئی تھی جس پر اسرائیل نے مزاحمتی اور لبنان پر حملہ کرنےکی دھمکی دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top