جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کا راکٹ حملوں کیخلاف سخت جواب دینے کا اعلان، لبنان ہائی الرٹ

30 جولائی, 2024 08:51

اسرائیل کے گولان ہائٹس حملے کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر لبنان ہائی الرٹ ہوگیا ہے۔

صیہونی  وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر ہونے والے حملے میں نوجوانوں کی ہلاکت کا ‘سخت’ جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مجدل شمس کے قصبے میں راکٹ حملے کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی ریاست گولان ہائتس حملے پر بہت سخت جواب دے گی۔

اسرائیل اور امریکا نے اس حملے کا الزام لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ پر عائد کیا ہے، جس نے گذشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی افواج کے ساتھ تقریبا روزانہ فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے۔

لبنان کے وزیر خارجہ عبد اللہ بو حبیب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے متوقع ردعمل کو روکنے کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل محدود انداز میں کشیدگی بڑھائے گا اور حزب اللہ محدود انداز میں جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

حزب اللہ نے مجدل شمس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے، حالانکہ اس گروپ نے اس دن اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

پیر کے روز حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس نے اپنے دو جنگجوؤں کی شہادت کے بعد اسرائیلی فوجی مقام پر درجنوں کٹیوشا راکٹ داغے ہیں۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے حملے حماس کی حمایت میں ہیں اور اگر غزہ میں جنگ بندی ہو جاتی ہے تو وہ رک جائیں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top