جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنانی آبدوز نے ڈوبنے والے جہاز سے 10 تارکین وطن کی باقیات برآمد کرلی

27 اگست, 2022 15:36

بیروت : لبنانی آبدوز نے اس سال کے شروع میں کشتی سمیت ڈوبنے والے 10 تارکین وطن کی باقیات برآمد کرلی ہے۔

چند ماہ قبل ایک کشتی درجنوں لبنانی، شامی اور فلسطینیوں کو لے کر سمندر کے راستے اٹلی کی طرف ہجرت کرنے کی کوشش کر رہی تھی، جو لبنانی بحریہ کے ساتھ تصادم کے بعد طرابلس کی بندرگاہ سے 5 کلومیٹر سے گہرے سمندر میں ڈوب گئی۔

حکام نے ریسکیو مشن میں 48 افراد کو بچالیا تھا، جبکہ 30 افراد کشتی سمیت ڈوب گئے۔ اس رات دس لاشیں نکالی گئیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ لبنانی آبدوز ڈوبنے والے افراد کی تلاش کر رہی تھی، کہ وہ کشتی تک پہچنے میں کامیاب ہوگئے۔ 10 تارکین وطن کی باقیات ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان : ایک شہری نے اپنی رقم جاری نہ کرنے پر بینک عملے کو یرغمال بنالیا

جہاز کو چلانے والے کیپٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلی لاش ملبے سے باہر تھی، اس کا زیادہ تر حصہ بوسیدہ ہو چکا تھا، کپڑوں کے ٹکڑے اور کچھ ہڈیاں برقرار تھیں۔ دوسری لاش ملبے سے اٹھتی ہوئی ملی۔

انہوں نے کہا کہ ملبے کے اندر چار مزید لاشوں اور کشتی کے ارد گرد کافی مقدار میں ملبہ موجود ہے۔ کم از کم چار دیگر لاشیں ملبے سے دور ملی۔ دو لاشیں ایسی تھیں، ایک دوسرے کو پکڑے ہوئے مر گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top