پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

برطانوی عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا، کنزرویٹیوز کا 14 سالہ دور ختم

05 جولائی, 2024 18:05

برطانیہ میں کنزرویٹیوز کا 14 سالہ دور ختم  ہوگیا اور قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا اور اس طرح لیبر کے کیئر اسٹارمر نئے وزیراعظم ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں لیبر پارٹی نے 362 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

لیبر پارٹی نے مطلوبہ 326 نشستوں تک پہنچنے کے بعد 2024 کے عام انتخابات میں باضابطہ طور پر کامیابی حاصل کی ہے۔

حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی 338 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایگزیٹ پولز کے دعوؤں کے مطابق لیبر 401، کنزریٹو 163، لبرل ڈیموکریٹس 50، اسکاٹش نیشنل پارٹی 8 اور ریفارم یوکے کو 4 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر رہنما پاکستانی نژاد ناز شاہ جیت گئیں جب کہ پاکستانی نژاد لیبر رکن یاسمین قریشی تیسری مرتبہ اپنی نشست کا کامیاب دفاع  کرچکی ہیں۔

رشی سونک نے شکست قبول کرلی

برطانوی وزیرعظم رشی سونک نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے لیبر پارٹی کی جیت پر کیئر اسٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد  بھی دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top