جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعلیٰ کی گورنر خیبرپختونخوا پر پابندی، رہائش گاہ حکومتی تحویل میں لے لی گئی

15 مئی, 2024 12:26

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان اختلافات مزید سنگین ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر کے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی لگادی جب کہ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر گورنر کی رہائشگاہ بھی حکومتی تحویل میں لے لی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پابندی کے تحت گورنر خیبرپختونخوا، کے پی ہاوس میں اپنی اینکسی استعمال نہیں کرسکیں گے، پابندی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے متعلقہ اسٹاف کو بھی آگاہ کردیا۔

اس کے علاوہ ذرائع نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کچھ دن قبل کابینہ اجلاس میں گورنر پر پابندی کے اقدام کی منظوری لی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top