جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اغوا کیس کے ملزم کا خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز رکھنے کا دعویٰ

29 جولائی, 2024 10:55

متنازع ہدایتکار اور شاعر خلیل الرحمان قمر کے اغوا کیس کے مرکزی ملزم حسن رضا نے ان کی نازیبا ویڈیوز رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان میں ملزم حسن رضا نے دعویٰ کہیا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔

ملزم نے کہا کہ ان ویڈیوز میں خلیل الرحمان قمر کو ایک ایسی خاتون کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے جھانسے میں پھنسا لیا تھا۔

حسن رضا نے خود کو رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ایک ویڈیو ہے جس میں خلیل الرحمان قمر شراب پیتے اور نشے میں قسمیں کھاتے بھی نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشی خان کا خلیل الرحمان قمر کو قیمتی مشورہ

اگرچہ پولیس نے مرکزی ملزم حسن رضا کے گھر سے زیادہ تر ویڈیو شواہد قبضے میں لے لیے ہیں، لیکن ملزم کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس اب بھی ایک میموری کارڈ ہے جس میں کچھ ویڈیوز موجود ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top