بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

خلیل الرحمان قمر کی شو میں شریک لڑکی سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

30 جون, 2024 18:07

موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم سے لائیو شو میں لڑکی نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جس پر میزبان خلیل الرحمان قمر کا پارہ ہائی ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق نجی چینل کی جانب سے پیش کئے جانے والے پروگرام ’ مکالمہ خلیل الرحمان ‘ پروگرام میں موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم نے کہا ملک کی 95 فیصد خواتین جاہل ہیں جس پر ایک لڑکی سے رہا نہ کیا اور سوال کیا ، انہوں نے 95 فیصد خواتین کو جاہل کہا میں چاہوں کی یہ سب سے پہلے خواتین سے معافی مانگیں، یہاں بیٹھ کر ایک مرد یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کتنے فیصد خواتین جاہل ہیں، دوسری بات جو آپ نے طاغوت  کی ہے کیا آپ جانتے ہیں اسلامی نظریاتی کونسل کا کیا ردعمل ہوگا، آپ کو پہلے معافی مانگنی چاہیے۔

 

 ساحل عدیم نے جواب دیا جس کو ایک چیز کا پتہ نہ ہو تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ اس کو جاہل اس لئے کہیں گے کہ جاہل کو جاہل کہنا اسلام  میں پہلا فرض ہے۔

لڑکی نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا، آپ نے جاہل کہہ دیا تو آپ معافی مانگ لیں، آپ کا کیا جاتا ہے،ا س پر ساحل عدیم نے کہا میں اس بات پر معافی مانگتا ہوں میری بچیاں جاہل ہیں اور قوم سے معافی مانگتا ہوں، ’’اسلام میں ذمہ ایسے لیتے  ہیں کہ میں ساحل عدیم ذمہ دار ہے‘‘ لاہور میں بیٹھی ہوئی بندی کو  طاغوت کا نہیں پتہ۔

 معاملہ مزید اس وقت بگڑا جب لڑکی اپنی بات پر ڈٹی رہی جس پر پروگرام میں موجود معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان طیش میں آگئے اور لڑکی سے کہا یہ کیا طریقہ ہے گفتگو کا بدتمیزی مت کرو!

اس پر جب لڑکی نے جواب دیا تو خلیل الرحمان نے کہا کہ ‘آپ بدتمیزی مت کریں، ساتھ ہی میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘چھینو اس سے مائیک’۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے خواتین سے متعلق بات کرنے پر خاتون کو سراہا، جبکہ بدتمیزی سے پیش آنے پر ساحل عدیم اور خاص طور پر خلیل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top