جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی اتخابات: مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، بائیکاٹ

25 اپریل, 2019 16:32

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کا ڈرامہ ناکام، پولنگ اسٹیشن ویران۔

بھارت کے پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آزادی پسند قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اوریاسین ملک کے فیصلے کے تحت کشمیری عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ اور ہڑتال کی۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی لوک سبھاکی نشستوں کے لیے بنائے گئے پینسٹھ پولنگ اسٹیشن خالی دکھائی دیئے، بجبہاڑہ کے چالیس پولنگ بوتھ میں ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیاگیا، اس کےعلاوہ محبوبہ مفتی کے بھائی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

مقبوضہ کشمیرکےباسیوں نے بھارت کے جعلی انتخابات کے ڈھونگ کا مکمل بائیکاٹ کیا ہوا ہے، انتخابات کے موقع پر حساس قرار دیئے گئے اضلاع اسلام آباد، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں میں تیس ہزار اضافی فورسز اہل کاروں کوتعینات کیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی جانب سے حریت قیادت کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے، سیدعلی گیلانی کے پوتے انیس الاسلام کو بھی سمن بھیجا گیا، جس کے مطابق انہیں پوچھ گچھ کے لیے ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت جعلی انتخابات کی آڑ میں بھی حریت قیادت پر جبروستم جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top