جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں بڑا انکشاف

28 اگست, 2024 17:13

کراچی : کارساز حادثے کے بعد گرفتار ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں آئس استعمال کرنے کے شواہد رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹریفک حادثے کے بعد ملزمہ نتاشا کے خون اور پیشاب کے نمونے لئے گئے تھے تاہم ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ نتاشا کی رپورٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جارہا ہے، رپورٹ کوفی الحال خفیہ رکھا گیا ہے،عدالت میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا اقبال کی میڈیکل رپورٹ میں آئس کےاستعمال کے شواہد سامنے آئے ہیں، ملزمہ کے پیشاب میں آئس کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس تفتیشی ٹیم نے بتایا تھا کہ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ تاخیرکاشکارہے، میڈیکل رپورٹ میں مزید2 سے3 روز لگیں گے، ملزمہ کےسیمپلزکراچی کی2مختلف لیبارٹریزمیں بھجوائےگئےہیں۔

مزید پڑھیں:کارساز حادثے کے بعد گُل احمد کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آگیا

پولیس تفتیشی ٹیم نے کہا تھا کہ ملزمہ کےروٹ سےمتعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں،ملزمہ کار ساز کے ڈی اے اسکیم ون اپنے گھر سے ساس کےگھرکیلئےنکلی تھی، دونوں گھروں میں3سے4کلومیٹرکافاصلہ ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ تفتیش کےدوران ملزمہ مسلسل بیان تبدیل کررہی ہے، ملزمہ کےپاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہونےکی تصدیق کی جارہی ہے۔

مقدمے کے حوالے سے تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ مقدمےمیں دفعات کوتبدیل کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل خطا کی دفعہ 320 لگا کر کیس کمزور بنایا گیا، دفعات تبدیل کرکے مقدمےمیں قتل بالسبب کی دفعہ322شامل کر دی گئی، قتل بالسبب میں دیت کیساتھ10سے18سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top