جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی : مسافر گاڑیوں میں آگ بجانے کے آلات نصب کرنے کیلئے ایک مہینے کی ڈیڈ لائن

24 اکتوبر, 2022 15:39

کراچی : بسوں، کوسٹرز اور اسکول وین میں آگ بجانے کے آلات نصب کرنے کے لئے ٹرانسپورٹرز کو ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے ہدایت دی کہ ضلعی انتظامیہ، موٹر وے پولیس کے تعاون سے سخت چیکنگ مہم کا آغاز کرے۔ مسافروں کی حفاظت ٹرانسپورٹرز کی ترجیح ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد گرفتار

انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں آگ بجانے کے آلات نصب کیئے جائیں۔ ٹرانسپورٹرز کی غیر ذمہ داری اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈرائیورز میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے افسوسناک حادثات میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹر وہیکل رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی اجازت نامے منسوخ کئے جائیں۔ تمام گاڑیوں سے سی این جی سیلینڈرز ہٹائے جائیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اس معاملے کو سنجیدگی سے انجام دے، غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top