بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

شہری نے گاڑی کی خصوصی نمبر پلیٹ کتنے کروڑ کی خریدی؟

30 جون, 2024 13:54

کراچی: محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر(خصوصی نمبرز کی حامل نمبر پلیٹس) کی نیلامی کراچی کی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب مین شہری مزمل کریم نے اے ون کی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے کی خرید لی جب کہ شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔

ایک اور کاروباری شخصیت سروش نامی بزنس مین نے پریمیئم نمبر پلیٹ 786 دو کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے سروش کو بھی نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکٹ دیا۔

مزید پڑھیں:ہماری لڑائی (ن) لیگ سے نہیں، انتشار کی سیاست سے ہے: شرجیل میمن

صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریمیم نمبر پلیٹس نیلامی کا مقصد الیٹ کلاس نہیں ایک نوبل کاز ہے،لوگ سونے اور دیگر چیزوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، پریمئم نمبر پلیٹس بھی ایک قسم کی سرمایہ کاری ہے۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای میں 14 ملین ڈالرز کی نمبر پلیٹ نیلام ہوئی، یو اے ای میں بھی یہ رقم چیئرٹی میں استعمال ہوتے ہیں، یو اے ای میں بھی یہ رقم چیئرٹی میں استعمال ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق نیلامی کے پیسوں سے سیلاب زدگان کو گھر بنا کر دیں گے چیئرمین صاحب نے وزیر اعلی کو کہا کہ ہمیں لوگوں کو گھر بنا کر دینے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top