پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

کے الیکٹرک کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرانے کیلئے تیار

29 جون, 2024 13:00

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کراچی میں بجلی کی بنیادی قیمت میں 10 روپے بڑھانے کیلئے درخواست دائر کی ہے۔

یہ درخواست کے الیکٹرک کے جامع سرمایہ کاری منصوبے کا حصہ ہے جس میں اگلے سات سالوں میں چودہ نئے گرڈ اسٹیشنوں کا قیام اور کراچی میں 550 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنیں بچھانا شامل ہے۔

جمعرات کو نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر آن لائن عوامی سماعت کی گئی۔

کے الیکٹرک نے شہر میں بجلی کی ترسیل، تقسیم اور فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا ہے۔ کمپنی کا مقصد بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا ہے۔

سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن عمران رانا نے یقین دلایا کہ ملک بھر میں نافذ یکساں بجلی ریٹ پالیسی کی وجہ سے بیس ٹیرف میں اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔

نیپرا کی سماعت کے دوران اسٹیک ہولڈرز نے کثیر سالہ ٹیرف کی مخالفت کی۔ کے الیکٹرک نے اس بات پر زور دیا کہ کثیر سالہ ٹیرف کے حوالے سے لچکدار طریقہ کار اپنایا گیا ہے جس کا اگر سالانہ جائزہ لیا جائے تو اس کی تاثیر میں اضافہ ہوگا۔

شہر میں بجلی کی مستحکم فراہمی اور طلب کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اس ٹیرف کی منظوری اہم ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سات سالہ سرمایہ کاری منصوبے میں 14 نئے گرڈز، 550 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنز اور 1700 پی ایم ٹیز پر ایریل بنڈل کیبلز کی تنصیب شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top