جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کے الیکٹرک کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرانے کو تیار

22 اگست, 2024 19:07

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے کے الیکٹرک نے درخواست جمع کروادی۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہریوں پر کے الیکٹرک نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع کردیں، بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مزید 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی

نیپرا کی کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 اگست کو عوامی سماعت کرے گا، بعدازاں قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے بجلی دو ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔

واضح رہے کہ سیلزٹیکس سمیت کے الیکٹرک صارفین سے 13 ارب روپے سے زائد رقم اضافی وصول کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top