جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پرویز الہی کی پھر گرفتاری :جج نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا

04 ستمبر, 2023 14:15

لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا اور حکم دیا کہ پرویز الہی کو کل اٹک جیل سے لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود بحفاظت گھر نہیں پہنچایا گیا، عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

جسٹس امجد رفیق نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جیل پرویز الہٰی کو لیکر کل عدالت میں پیش ہوں ۔

یہ پڑھیں : ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہیٰ کو دوبارہ گرفتار کرلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top