جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ظلم کی تاریخ رقم کرنے پر نیتن یاہو کو جو بائیڈن نے گلےلگالیا

18 اکتوبر, 2023 16:27

فلسطینیوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے پرامریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو گلے سے لگا لیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا طیارہ آج صبح جب تل ابیب کے بین گورین ہوائی اڈے پر پہنچا تو صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا اور انھیں گلے سے لگا لیا۔

اس کے بعد ان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں غزہ کی صورتحال خاص طور سے کل رات غزہ کے المعمدنی ہسپتال پر بمباری اور بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی شہادت پر گفتگو ہوئی۔

صیہونی حکومت کی حمایت کے لیے بائیڈن نے ایسے میں مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا کہ جب صیہونی حکومت کی فوج نے کل رات غزہ کے المعمدنی ہسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ایکس میسنجر پر ایک پیغام میں اعلان کیا تھا کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تل ابیب جائیں گے۔

در ایں اثناء صیہونی حکومت کے "کان” نیٹ ورک نے گزشتہ روز اطلاع دی تھی کہ بائیڈن بدھ کے روز اردن میں ہونے والے چار فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس، اردن کے شاہ عبداللہ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی موجود ہوں گے۔

واضح رہے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے منگل کی رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت، امریکہ اور مصر کے ساتھ چار فریقی ملاقات، غزہ میں ایک ہسپتال پر بمباری کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔

 یہ پڑھیں : اسرائیلی ظلم پر مفاہمانہ خاموشی، ہزاروں فلسطینیوں کا محمود عباس سے منصب سے علیحدگی کا مطالبہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top