جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

سماجی کارکن ظفر عباس نے اپنا کپڑوں کا کون سا براند لانچ کیا؟

02 جولائی, 2024 18:56

جے ڈی سی نامی فلاحی تنظیم کیلئے خدمات سرانجام دینے والے معروف سماجی کارکن ظفر عباس نے اپنا کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

فلاحی تنظیم ‘جے ڈی سی’ کے روح رواں ظفر عباس سماجی مسائل بالخصوص کراچی کی عوام کے اہم مسائل پر آواز اٹھانے کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بن چکے ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں اپنا مسیحا بھی تصور کرتے ہیں۔

ظفر عباس سوشل میڈیا پر ماہِ رمضان میں سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جس میں شتر مرغ کھِلایا جس کے بعد وہ مشہور ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اتنے مہنگے پرندے کا گوشت کھانا غریب کیلئے کسی خواب سے کم نہیں، اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں استطاعت دی ہے تو ہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل، حزب اللہ جنگ؛ ایران کس کا ساتھ دے گا؟ موقف سامنے آگیا

انکا موقف عوامی مقبولیت کی وجہ بنا اور اب انہوں نے دی اوسٹریچ (یعنی شتر مرغ) کے نام سے اپنا کپڑوں کا کاروبار شروع کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ساحل عدیم اور خاتون کے درمیان تلخ کلامی، وائرل ویڈیو کی اصل کہانی کیا ہے؟

جے ڈی سی کے آفیشل فیس بُک اکاؤنٹ پر شیئر کردہ پوسٹ میں ظفر عباس کی تصویر کے ساتھ ایک کارٹونک شتر مرغ دیکھا جاسکتا ہے جو شرٹ پہن کر سر پر کیپ لگائے ہوئے ہے جبکہ دونوں کے بیک گراؤنڈ میں ہینگر میں شرٹس لٹکی نظر آرہی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ظفر عباس شتر مرغ لے آئے جبکہ تصویر کے ذریعے اعلان کیا گیا ہے کہ ظفر عباس نے دی آسٹریچ نامی کلاتھنگ برانڈ لانچ کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top