جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جاپان کے بادشاہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں

30 اپریل, 2019 10:44

ٹوکیو : جاپان کے بادشاہ اکی ہیٹو آج اپنے عہدے سے دستبردار ہورہے ہیں، ان کے بیٹے نیروہیٹو تخت سنبھالیں گے۔

جاپان کے بیاسی سالہ بادشاہ اپنی عمر اور گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے آج اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں، اکی ہیٹو اپنا تخت اپنے بیٹے نیرو ہیٹو کو سونپ رہے ہیں۔

بادشاہ اکی ہیٹو نے اپنے بیان میں کیا تھا کہ وہ یہ چاہتے ہیں ریاست کے بادشاہ کے طور پر فرائض بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں، مجھے یہ پریشانی لاحق ہے کہ ریاست کے علامتی بادشاہ کے طور پر اب تک جو ذمہ داری میں نبھاتا رہا ہوں، اسے نبھانا مشکل ہو سکتا ہے۔

بادشاہ اکی ہیٹو سنہ انیس سو نواسی میں اپنے والد ہیروہیٹو کی موت کے بعد سے علامتی حکمران ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top