ہفتہ، 29-جون،2024
( 23 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 29-جون،2024

EN

جنت مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامور اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا؟

26 جون, 2024 19:06

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبولیت میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

جنت مرزا کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 25 ملین ہوگئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی واحد شخصیت بن گئی ہیں جن کے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 25 ملین فالوورز ہیں۔

ٹک ٹاکر نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے کیلئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ٹک ٹاک پر 25 ملین فالوورز حاصل کرنا میرے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، میں بہت زیادہ خوش ہوں۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے کئی نامور پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، مگر کیسے؟

انہوں نے اپنی ٹک ٹاک فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ جو بھی میرے 25 ملین فالوورز کا حصہ ہیں، میں اُن سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں سوشل میڈیا پر سب زیادہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ہیں جن کے انسٹاگرام پر 14 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 14 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جنت مرزا کے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بات کی جائے تو اُنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد مداحوں نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے یوٹیوب چینل پر دو لاکھ 22 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top