جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی سرپرستی امریکا کو بھاری پڑگئی، کئی ملکوں میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملہ

20 اکتوبر, 2023 11:47

اسرائیل کی مسلسل سرپرستی امریکا کو مہنگی پڑنے لگی ، تین ملکوں میں موجود امریکی تنصیبات پر راکٹ ، میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔

پنٹا گون کے مطابق یمن سے 2امریکی ایئر بیس پر راکٹ برسائے گئے،راکٹ مغربی عراق میں ایئر بیس پر برسائے گئےاورایک حملہ ڈرون کے ذریعے بھی کیا گیا،ان حملوں کو ناکام بنادیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شام میں امریکی فوجی اڈےاورتیل کی تنصیب کونشانہ بنایا گیا، 2ڈرون اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مارگرائے گئے،تیسرا ڈرون اڈے پر گرا جس سے نقصان ہوا۔

امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جزل پیٹ رائیڈر نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی جہاز نے یمن کے ساحل کے قریب متعدد میزائل مار گرائے ہیں۔

بریگیڈیئر جزل پیٹ رائیڈر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ میزائل کس مقام سے لانچ کیے گئے نہیں جانتے تاہم ان کا ہدف اسرائیل تھا۔

بریگیڈیئر جزل پیٹ رائیڈر نے مزید کہا کہ یو ایس ایس کارنی نے زمین پر حملہ کرنے والے 3 میزائل اور کئی ڈرونز کو بھی مار گرایا۔

یٓہ پڑھیں : فلسطین اور اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top