جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کا دمشق میں میزائل حملہ ، شامی فورسز نے ناکام بنادیا

11 دسمبر, 2023 11:04

 

اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں میزائل حملہ کیا گیا ہے ۔

شامی فوج کے مطابق اسرائیلی حملہ مقبوضہ شامی گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے کیا گیا،اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے دیہی علاقوں میں سیدہ زینب اور دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں لبنانی حزب اللہ اور ایرانی ملیشیا واقع ہیں۔

عرب میڈیاکے مطابق شام نے دمشق کے قریب داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایاہے،اسرائیل دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کو 2بار نشانہ بناچکاہے،اسرائیلی حملوں سے ماضی میں بھی پروازیں متاثرہوئی اورانسانی جانی اورمالی نقصان پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں کو حزب اللہ کی مسلح صلاحیتوں کو مضبوط کرنے سے روکنے کی کوششوں کے طور پر کیا جارہا ہے، جسے اسرائیل اپنی قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کی بمباری، فلسطینی شہداء کی تعداد 17 ہزار 700 سے بڑھ گئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top