جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی درندگی،80 فلسطینیوں کی لاشوں سے اعضاء چرائے جانے کا انکشاف

27 دسمبر, 2023 10:56

 

غزہ میں اسرائیل کے بھیانک جرائم جاری ہیں، اسرائیل سے 1 ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی لاشیں جنوبی غزہ لائی گئیں ہیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہے، لاشوں سے اعضاء بھی چرائے گئے ہیں،تمام شہداء کی رفح میں اجتماعی تدفین کر دی گئی۔

فلسطینی حکام کی جانب سے لاشیں کن فلسطینیوں کی ہیں اور وہ کیسے مرے، اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ روز 100 سے زائد حملے کیے، خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بم باری کی۔

 

 

اسرائیلی حملوں میں 1 روز میں 240 سے زیادہ فلسطینی شہید  ہو گئےہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈکوارٹرز میں بھی متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی جارحانہ حملوں کے کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی وار بھی جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری ،65ہزار گھر مکمل طور پر تباہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top