جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کا یمن پر فضائی حملہ

21 اگست, 2024 10:17

اسرائیل نے ایک بار پھر یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر فضائی حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں کے حملے میں تین شہری جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے تیل کے ذخیرے اور پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا، حملےکے باعث تیل کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی۔

یمنی فوج نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی قیمت چکانا پڑے گی، اسرائیلی حملے یمن کو فلسطین اور غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم ملک نے غزہ میں فوج بھیجنے کا اعلان کردیا

اس کے علاوہ ایران کی جانب سے بھی یمنی شہر حدیدہ میں اسرائیل کے فضائی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top